جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے اسرائیل کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا، حماس

25 اگست, 2024 20:21

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے لبنان سے حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے 300 سے زائد میزائل و ڈروں حملوں کو صہیونی ریاست کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے سے تشبیہ دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل پر تمام تر تیاریوں اور جدید سہولتوں سمیت اتحادیوں کے باوجود حزب اللہ نے اسرائیل کو چند منٹوں میں گھٹنوں پر لاکھڑا کیا ہے، مزاحمتی گروپ کے راکٹس کی برسات دشمن کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے کے مترادف ہے۔

قبل ازیں حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی اہم مقامات اور فوجی چھاؤنیوں کو 320 سے زائد میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کی اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون حملوں کی بارش

بعدازاں اسرائیل نے تل ابیب ائیرپورٹ پروازوں کیلئے بند کردیا گیاتھا جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: جنوبی لبنان میں اسرائیل نے حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کردیا

دوسری جانب مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ہاتھوں بیروت کے مضافات میں اپنے سینئر کمانڈر فواد شکر کے قتل پر ردعمل کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top