جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیے

04 جولائی, 2024 12:45

حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ کر صیہونی فوج سے اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں اسرائیل کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل فوج نے لبنان کے شہر طائر میں فضائی کارروائی میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ کے کمانڈر حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا خان یونس کے نصیر اسپتال پر حملہ، 45 فلسطینی شہید

اسرائیل کو لبنان کی سرحد سے حزب اللہ سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، اکتوبر سے غزہ میں صیہونی بمباری کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو مسلسل نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top