جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل سے بدلہ؛ حزب اللہ نے صہیونی ریاست پر 50 راکٹس داغ دیے

17 اگست, 2024 17:27

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں صہیونی ریاست پر 50 میزائل داغ دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب اسرائیل نے جنوبی لبنان کے النبطیہ میں عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد شہید ہوئے، جس کے جواب میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی ریاست پر 50 میزائل داغ دیے۔

قابض ریاست شمالی اسرائیلی کے علاقے کبوتز پر تقریباً 50 سے زائد راکٹوں سے حملہ کیا، جس میں صہیونی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا لبنان کے رہائشی عمارت پر حملہ، 9 افراد شہید

حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 فوجی زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسرے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ مذاکرات سے قبل اسرائیل کا بڑا دھوکا

مزاحمتی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میزائل نے آیلیٹ ہشاہر کو نشانہ بنایا، جو لبنان کی سرحد سے 10 کلومیٹر (6.2 میل) دور واقع ہے۔

اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ راکٹوں سے بالائی گلیلی میں کم از کم 10 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے جس کو ریسکیو اہلکار بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top