جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے اپنے سے 100 گُنا بڑے دشمن اسرائیل کی کمزوری پکڑلی

18 اگست, 2024 17:27

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے سے کئی سو گُنا بڑے دشمن اسرائیل کی کمزوری پکڑ لی۔

عبرانی میڈیا چینلز نے شمالی محاذ میں جاری کشیدگی میں لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی برتری کا اعتراف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرونز کا خطرہ اسرائیل میں شدت اختیار کرگیا ہے اور ایک ہی وقت میں ان درجنوں ڈرونز کی خوف ناک پرواز کے حوالے سے صیہونیوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل سے بدلہ؛ حزب اللہ نے صہیونی ریاست پر 50 راکٹس داغ دیے

انہوں نے اعتراف کیا کہ دشمنوں نے ہماری کمزوری پکڑلی ہے، وہ سستے اور معمولی ڈرونز کے ذریعے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘غزہ جنگ بندی معاہدہ یا مذاکرات نہیں بلکہ امریکی ڈکٹیشن ہے’

قبل ازیں گزشتہ روز بھی لبنان میں اسرائیلی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے 50 سے زائد میزائل اور ڈرونز حملے کیے تھے، جس کے باعث کئی اسرائیلی مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

مزاحمتی تنظیم کے حملے میں اسرائیل کی ایک فوجی چوکی بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو فوجی شدید زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top