جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کا لبنان میں پیجرز پھٹنے پر اسرائیل کو بڑی سزا دینے کا اعلان

18 ستمبر, 2024 09:27

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لبنان میں پیجرز پھٹنے کا ’مکمل طور پر ذمہ دار‘ اسرائیل کو ٹھہرا دیا۔

مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا وعدہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے منگل کے روز لبنان میں حملے کیے تھے جس میں 9 افراد شہید اور تقریبا تین ہزار زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بیروت میں تعینات ایران کے سفیر بھی شامل ہیں۔

لبنان کے وزیر اطلاعات زیاد مکاری نے حزب اللہ اور لبنان میں دیگر تنظیموں کی جانب سے پیغامات بھیجنے کیلئے استعمال کیے جانے والے ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘اسرائیلی جارحیت’ قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کیلئے اسرائیل کو سزا دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے سیکڑوں پیجرز پھٹنے کے واقعے میں کم از کم 9 افراد شہید اور 2،750 زخمی ہوئے، جن میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے، تاہم زخمیوں میں سے کم از کم 200 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:لبنان میں سیکڑوں حزب اللہ اراکین کے استعمال میں رابطہ کاری آلات پھٹ گئے

دوسری جانب اسرائیل نے ان دھماکوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ بیک وقت ہونے والے یہ دھماکے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ کے خلاف جنگ کے اہداف میں توسیع کے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے کے بعد ہوئے ہیں جس میں شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے حملوں سے بے گھر ہونے والے رہائشیوں کو انکے گھروں کو واپس بھیجنا شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا تھا کہ منگل کے روز تقریبا 03:30 بجے حزب اللہ کے مختلف یونٹوں اور اداروں کے کچھ ارکان کی طرف سے استعمال کیے جانے والے متعدد پیجر آلات پھٹ گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top