جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ ، متعدد فوجی ہلاک

03 نومبر, 2023 13:45

 

لبنانی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان لبنان کی جنوبی سرحد پر شدید لڑائی جاری ہے،، حزب اللہ نےاسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر بیک وقت19 حملے کیے۔

ؑغیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جنگجوؤں نے گائیڈ ڈ میزائل، توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا،اسرائیلی گولہ باری کے دوران جنوبی گاؤں  حوالہ کے قریب 4افراد شہیدہوگئے ۔

دوسری جانب اسرائیل کو ایران کے اتحادی شام کی طرف سے حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شام کی سرحد پر گولان کی پہاڑیوں پر فوجی مشقیں جاری ہیں،اسرائیل نے 1981میں اس علاقے کا زبردستی الحاق کرلیا تھا،جس کے بعداسرائیل کے یکطرفہ الحاق کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیاتھا۔

 

 

دوسری جانب اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نےشرکت کی جس میں مظاہرین کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عرب لیگ نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،عرب لیگ نےکہا کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ کارروائی بند کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد پر فوری عملدرآمد کرایا جائے،آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جب تک خطے میں قائم نہیں ہوگا،ہم فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ پڑھیں : ویڈیو: اسرائیل کی بربریت، فلسطینی حمایتی نے احتجاجاً میک ڈونلڈز میں چوہے چھوڑ دیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top