جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہیٹی میں شدید بارشیں، سیلاب، ہزاروں افراد بے گھر

01 فروری, 2022 15:50

پورٹ او پرنس : ہیٹی میں آنے سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

کیریبین ملک ہیٹی میں 36 گھنٹے کی موسلا دھار بارشوں کے باعث ہزاروں گھر سیلاب میں ڈوب گئے، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر بھی ہوئے۔

ندیوں کے کنارے ٹوٹنے سے مزید تباہی ہوئی۔ تیز ہواؤں نے مضبوط درختوں تک کو گرا دیا۔ امدادی ٹیموں نے لوگوں کو زیادہ خطرہ والے علاقوں سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل میں بارشوں سے تباہی، 19 افراد ہلاک

خیال رہے کہ ہیٹی قدرتی آفات کا شکار ہے، عام طور پر رہائش کی خراب حالت اور سیلاب زدہ علاقے اکثر غریب اور گنجان آبادیوں کے گھر ہوتے ہیں۔

2010 کے ایک بڑے زلزلے میں تقریباً 300,000 افراد ہلاک ہوئے تھے اور گزشتہ سال ملک کے جنوبی جزیرہ نما میں آنے والے زلزلے میں مزید 2,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top