جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری ،65ہزار گھر مکمل طور پر تباہ

26 دسمبر, 2023 10:11

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 65 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کو 81 روز گزرگئے ہیں ،دہشت گرد اسرائیلی فورسز کی خان یونس اور بوریج پر بمباری جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے 500 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ دہشت گرد اسرائیل نے آئندہ دنوں غزہ پر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی دھمکی دی ہےغزہ میں انسانی صورتحال بدستور تباہ کن ہے۔

فلسطینی میڈیا کے میڈیا کے مطابق غزہ میں 65 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 3 لاکھ سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی حملوں میں طبی عملہ کے 311 ارکان اور 103 صحافی بھی شہید ہوگئے ہیں۔

 

 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملو ں میں 115 مساجد شہید ہوئیں جبکہ غزہ میں 3 چرچ ،23 اسپتال اور  200سے زائد بنیادی مراکز صحت تباہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنین پناہ گزین کیمپ پرحملہ کیا اور اسرئیلی فوجیوں نے 17 سالہ لڑکے کو گردن پر گولی مار کر شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جنین اورنابلس میں چھاپوں کےدوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں کیخلاف امریکا میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق مظاہرین پینٹاگون کے سربراہ لائیڈآٹن کے گھر کے سامنے پہنچ گئے جہاں مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے اور اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ جنگی جرائم کے باعث امریکا اسرائیل کی حمایت بند کرے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں 20 ہزار 674 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 54 ہزار  536زخمی ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی یرغمالیوں کی 5 لاشیں سرنگ سے برآمد، اسرائیلی فضائیہ قصووار قرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top