جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی القدس اسپتال کے اطراف میں شدیدبمباری ،قیمتی زندگیوں کو خطرہ

31 اکتوبر, 2023 12:20

 

 

فلسطین : غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف میں بمباری سے راستے بند ہوگئے،اسرائیل نے ایک بار پھر القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے دی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال میں مریضوں سمیت 14ہزار افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،اسرائیلی حملوں میں ہلال احمر کے میڈیکل ویئر ہاؤسز کو بھی شدید نقصان ہوا ہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ شفا اور القدس اسپتالوں کو دوبارہ سپلائی کرنے سے قاصر ہیں،غزہ میں ایک تہائی اسپتال اور 71فیصد کلینک بند ہوچکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق اسرائیل کی شمالی غزہ میں حماس کی سرنگوں پر شدید بمباری کی جارہی ہیں ،اسرائیل نے زیر زمین کئی میٹر گہری سرنگوں پر بنکر بسٹر بم گرائےہیں۔

اسرائیل کی جانب سےغزہ میں انڈونیشیا اسپتال کے اطراف میںبھی بمباری کی گئی ہے،بمباری سے انڈونیشیا اسپتال کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے، جس کے بعد مریضوں اور اسپتال میں قیام پذیر بے گھر افراد میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 377 فلسطینی شہید، تعداد 8000 سے متجاوز

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top