جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخاب پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کیخلاف درخواست

10 اگست, 2022 11:49

لاہور : عدالت نے ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول کیخلاف فیصلے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی اسپیکر کو لکھا، جو غیر قانونی ہدایات پر مبنی تھا۔ پارٹی کارکنوں نے اس خط کے خلاف شجاعت حسین کے گھر کے باہر بھرپور احتجاج بھی کیا۔

درخواست کے مطابق پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری عمل قرار دیا، جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے دس اگست کا انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان 100 جلسے بھی کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی: طلال چودھری

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر انتخابی عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے مرکزی مجلس عاملہ نہ ہونے کے جواز پر غیر قانونی حکم دیا۔ چوہدری شجاعت کیسے پارٹی سربراہ برقرار رہ سکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام غیر قانونی ہے، جسے عدالت کالعدم قرار دے۔

سماعت کے موقع پر ق لیگ کے سیکریٹری کامل علی آغا کے وکیل محمد طاحمد پنسوتا نے دلائل دئیے۔

عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے، اسے ادھر ہی جانا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں۔ الیکشن معاملات دیکھنا عدالت کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top