جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مونگ پھلی کھانے کے صحت پر کیا کیا اثرات پڑتے ہیں ؟

08 دسمبر, 2023 16:50

 

مونگ پھلی کو بیشتر لوگ سرد موسم میں رات کے وقت کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں، اس کے کھانے سے آپ کو صحت کے حیرت انگیز فوائد بھی ملتےہیں۔

مونگ پھلی کئی غذائی اجزاء سے لدی ہوتی ہے، مٹھی بھر مونگ پھلی کا استعمال آپ کو ایک ساتھ کئی غذائی اجزاء دیتا ہے لہٰذا ماہرین کہتے ہیں کہ اچھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے اور حیرت انگیز فوائد حاصل کرنے کے لیے مونگ پھلی کو لازمی اپنی خوراک میں شامل کریں۔

بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی بادام، اخروٹ یا کاجو جتنی مفید نہیں ہوتی،مگر حقیقت تو یہ ہے کہ مہنگی گریوں کے مقابلے میں سستی مونگ پھلی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

 

امراض قلب میں مفید

 

5 Daily Tips From a Heart Care Doctor - KezMed Medical PC in Bronx, NY

 

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مونگ پھلی کھانے سے دل کی کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں کیونکہ مونگ پھلی میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو صحت مند دل کے لیے ضروری ہیں۔

 

وزن کم کرنے میں مفید

 

10 Best Weight Loss Programs for Men in 2023 - Sports Illustrated

 

وزن کم کرنے کے خواہاں افراد کے لیے مونگ پھلی ایک بہترین غذا ہے کیونکہ مونگ پھلی پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جو اسے تیل سے بنے ہوئے کھانوں کا صحت مند متبادل بناتی ہے۔

اس طرح مونگ پھلی کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو پیٹ بھرنے اور بھوک کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے۔

 

دماغ کو تیز کرنے میں مفید

 

Taking care of brain health and cognition is easy with these simple tips - News | UAB

 

صحت مند اور تیز دماغ کے لیے آپ کو وٹامن بی 1جیسے غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جب آپ مونگ پھلی کھاتے ہیں تو آپ کا جسم ان غذائی اجزاء سے بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا دماغ تیز ہو جاتا ہے۔

 

ہڈیاں مضبوط کرنے میں مفید

 

Building Strong Bones - Your Health

 

بڑھاپا ہمارے جسم میں موجود کئی ہڈیوں کو کمزور کرنے کا سبب بنتا ہے لہذا اس سے پہلے کہ آپ کی ہڈیاں اپنی طاقت کھونے لگیں، آپ کو صحت مند غذا جیسے مونگ پھلی کھانے پر توجہ دینی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق مونگ پھلی فاسفورس سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ اس میں موجود غذائی اجزاء اور دیگر وٹامنز آپ کی ہڈیوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

 

اچھی جلدکے لیے مفید

 

Daily Skincare Routine For Glowing & Healthy Skin – Minimalist

 

 

مونگ پھلی بہتر اور چمکدار جلد کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی 3 اور اینٹی آکسیڈینٹ اولیک ایسڈ جیسے غذائی اجزاء نہ صرف چہرے کی جھریوں کو روکنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ جلد کی مختلف بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

 

نظر کی بہتری میں مفید

 

Can Your Eyesight Lead to a Focusing Problem? | DIFF Eyewear

 

جب آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کی بات آتی ہے تو، سبزیاں اور مونگ پھلی بہترین غذا ہیں جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مونگ پھلی میں موجود زنک جسم کو وٹامن اے کو ٹرانسفر کرنے میں مدد کرتا ہے جو صاف بینائی کے لیے ضروری ہے۔

 

کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مفید

 

مونگ پھلی میں موجود پروٹین اور وٹامن ای انسانی جسم کو کینسر جیسے مرض سے بچاتے ہیں۔ —فوٹو: فائل

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مونگ پھلی کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے کیونکہ مونگ پھلی میں موجود پروٹین اور وٹامن ای انسانی جسم کو کینسر جیسے مرض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

 

ذیابیطس سے محفوظ کرنے میں مفید

 

ذیابیطس سے متاثر ہونے پر سامنے آنے والی نشانیاں

 

چونکہ مونگ پھلی میں شوگر کی مقدار نہیں ہوتی اس لیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

 

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے،آپ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

 

یہ پڑھیں : سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے آسان طریقے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top