جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا برا نہیں مناتا : وزیراعظم

08 اگست, 2023 13:34

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں 15 ماہ کی حکومت میں کبھی خود پر تنقید کا برا نہیں منایا، حقائق پر مبنی نکتہ چینی سے معاملات بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تقریب کے دوران صحافیوں، میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء کردیا۔

اسلام آباد میں اپنے خطاب کے دوران میں وزیراعظم نے کہا کہ تنقید اگر حقائق کی بنیاد پر مبنی ہو تو اسپیشل برانچ کی رپورٹ سے زیادہ مفید ہوتی ہے، 15 ماہ کی حکومت میں کبھی خود پر تنقید کا برا نہیں منایا، درست تنقید سے مدد ملتی ہے اور حقائق کے برعکس تنقید سے بگاڑ ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کو صحت بیمہ کارڈ دیا جارہا ہے، جرنلسٹ فرض کی ادائیگی میں مشکل چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں، صحافت کے میدان میں یہ انقلابی اقدام ہے۔

وزیر اعظم نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھونے والے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ متاثرہ صحافی کے ورثاء کو 40 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کوڈ ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا بھی اجراء کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top