جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پوری دنیا کو حسن نصراللہ کے خطاب کا شدت سے انتظار، اسرائیل پر خوف طاری

03 نومبر, 2023 11:50

بیروت: اس وقت پوری دنیا کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے خطاب کا بے چینی سے انتظار ہے، وہ جمعہ کے روز غزہ اسرائیل جنگ پر اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں، سب کو ان کی تقریر کا شدت سے انتظار ہے۔

لبنانی میڈیا کا کہنا ہے حسن نصراللہ آج جو اعلان کرنے والے ہیں، وہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے جو لوگ سوچ رہے ہیں، زرائع کے مطابق ان کے قریبی لوگوں کو بھی نہیں معلوم کہ وہ کیا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق حسن نصر اللہ اپنی تقریر کے لیے صحیح وقت اور “صحیح حالات” کا انتظار کر رہے تھے، ایسا لگتا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کا زمینی حملہ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔

زرائع کے مطابق دوسری جانب اسرائیل کے اندرونی حلقوں میں اس متوقع تقریر کو لے کر کافی تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ اسرائیل کو حماس نے نا قابل تلاقی نقصان پہنچایا ہے، ایسے میں اگر حزب اللہ اس جنگ کا باقاعدہ حصہ بن گئی تو اسرائیل کے لئے اس جنگ میں جیت ناممکن ہوجائے گی۔

واضح رہے حماس کے مقابلے میں حزب اللہ انتہائی طاقتور اور منظم مجاہدین کا گروہ ہے جس نے ماضی میں اسرائیل کو کافی محاذوں پر پسپا کیا ہے۔

یہ پڑھیں : دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی حماس کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے: حزب اللہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top