جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان کے تین شہروں میں دستی بم حملے،کئی افراد زخمی

02 فروری, 2024 16:00

 

صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیاں جاری ہے، صوبے کے تین شہروں میں دہشت گردوں نے دستی بم حملے کئے ہیں ۔

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب مظلوم اولسی تحریک کے دفتر پردستی بم حملہ ہوا اس دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

نوشکی کے علاقے سٹی تھانے کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار پی پی رحمت صالح کے گھر کے باہر دستی بم حملہ کیا گیا، دستی بم گھر کے قریب گرا، پولیس کے مطابق جانی نقصان کی اطلاع نہیں،حملہ آوروں نے گھر کے باہر 2دستی بم پھینکے۔

خاران شہر کے این اے 260کے امیدوار کے الیکشن کیمپ کے قریب سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔

یہ پڑھیں : ٹانک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 18 افراد زخمی، شرپسند مارا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top