جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس کی کامیاب کاروائی ، غزہ میں مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک

01 نومبر, 2023 12:11

 

غزہ میں لڑائی کے دوران مزید 9 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 11 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 315 اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔

یہ پڑھیں : اسرائیلیوں کو نسل معدوم ہونے کا خطرہ، مردار فوجیوں کے نطفے محفوظ کرنے لگے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top