جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ ، جنگ بندی کا تیسرا روز، مزید17 یرغمالی رہا

27 نومبر, 2023 11:40

 

حماس کی جانب سے غزہ میں جاری چار روزہ عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز معاہدے کے تحت 14 اسرائیلیوں سمیت 3 غیر ملکیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اب تک غیر ملکیوں سمیت54اسرائیلیوں کو رہا کرچکاہے،جبکہ اسرائیل کی جانب سے اب تک 117 فلسطینیوں کو رہا کیا جاچکاہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے 13اسرائیلیوں کو رہا کردیا رہا ہونیوالے اسرائیل پہنچ گئےہیں،حماس کی جانب سےجنگ بندی کے دوسرے روز 13اسرائیلیوں کو رہا کیاگیا تھاجبکہ پہلے دن 13 اسرائیلی، 10تھائی اور ایک فلپینی کو رہا کیاگیا تھا۔

 

 

دوسری جانب حماس نے امریکی صدر سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

حماس  ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ جوبائیڈن غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،جنگ بندی میں توسیع کی بات کرنا جنگ کا حل نہیں، غزہ پر اسرائیلی حملے کو روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے پر مجبور کیاجائے، اسرائیلی فلسطین تنازعہ 2ریاستی حل کے ذریعے ختم ہوسکتا ہے۔

یہ پڑھیں : گھنٹوں تاخیر کے بعد حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top