جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے لبنان میں سیز فائر کو غزہ جنگ بندی سے مشروط کردیا

11 جولائی, 2024 12:58

بیروت: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایک مرتبہ پھر حماس کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا معاہدے پر پہنچنے سے ان کی جماعت کے جنوبی لبنان سے حملے فوری طور پر ختم ہو جائیں گے۔

حسن نصراللہ نے گزشتہ ہفتے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے ایک اہم رہنما کی یادگاری تقریب کے دوران کہا کہ حماس اپنی طرف سے، فلسطینی دھڑوں کی طرف سے اور ہماری طرف سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔ جس چیز کو حماس قبول کرے گی ہم بھی قبول کر لیں گے۔ ہم سب اس سے مطمئن ہیں۔

حسن نصراللہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ ہو جاتا ہے تو ہم سب کو امید ہے کہ ہمارا محاذ بغیر کسی معاہدے، طریقہ کار یا مذاکرات سے آزاد ہو کر جنگ بندی کی طرف چلا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ ہمارے ساتھ ہم آہنگی کریں کیونکہ جنگ بنیادی طور پر ان کی جنگ ہے۔ چند دن قبل خلیل الحیہ کی سربراہی میں حماس کے ایک وفد نے حسن نصر اللہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top