جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، موبائل ایپ متعارف

21 دسمبر, 2023 11:17

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ تیار کرلی۔

نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن ’پاک حج‘ کا اجراء کردیا۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا ڈاکٹر عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی، موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے، حج سے قبل اس ایپ میں مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل ایپ ایک مرتبہ انسٹال ہونے کے بعد آف لائن بھی کام کرے گی، رہنمائی کیلئے شارٹ کلپس تیار کرکے حجاج کو موبائل ایپ سے بھجوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں بڑھانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا

اس موقع پر نگران فاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ہدایت کے مطابق ملک میں ڈیجیٹلائزیشن تیز کردی ہے، عازمین کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات ایپ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول اور سعودی عرب میں رہائش کے معاملات بھی پاک حج ایپ میں شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top