ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حافظ نعیم الرحمان نشست چھوڑنے کے بعد رکن سندھ اسمبلی منتخب

01 اپریل, 2024 16:24

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 129 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ایس 129 سے حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی ارکان کی تعداد 2ہوگئی۔

انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے حافظ نعیم کی بطور رکن کا نوٹیفکیشن رکا تھا، تاہم اب حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کی اب تمام 168 نشستوں پر ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔

ایوان میں ایم کیوایم 37 اور پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد 117 جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 9 اور جی ڈی اے کے 3 ارکان ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی یا سٹی کونسل میں سے کوئی ایک نشست رکھ سکیں گے، حافظ نعیم بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے بھی رکن ہیں۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم نے سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نشست نہیں لوں گا کیونکہ میرے ووٹ کم اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کے زیادہ ہیں، خیرات نہیں چاہیے، جس نے مجھ سے زیادہ ووٹ لیے، سیٹ اس کا حق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top