جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گورنر شپ ہمارا حق ہے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، ایم کیو ایم ڈٹ گئی

20 فروری, 2024 09:48

 

ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہےجس پر مسلم لیگی وفد نے یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لئے ان ترامیم پر مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو سپوٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں‘وفد نے کہا کہ ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لئے بلیک میل نہیں کریں گے۔

یہ پڑھیں : سیاسی جوڑ توڑ جاری، ن لیگ اور ایم کیو ایم کا باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top