جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے، گورنر سندھ

19 اگست, 2023 12:28

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پارک ویو بیچ ریزورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔

پارک ویو بیچ ریزورٹ کی افتتاحی تقریب میںچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،عبدالعلیم خان، معروف کاروباری شخصیات بھی شریک تھیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پارک ویو بیچ ریزورٹ اپنی نوعیت کا پہلا قابل فخرمنصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے آغاز پر عبدالعلیم خان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دنیا بھر میں ساحل سمندر کو تفریحی مقاصد کیلئےستعمال کیا جاتا ہے۔ ہماری ساحلی پٹی1000کلومیٹرہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ساحلی پٹی تفریح کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں صدر مملکت نے آرمی ایکٹ سمیت 2 ترمیمی بلز پر دستخط کردیئے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ریزورٹ سرمایہ کاروں کو کاروبار کا شاندار موقع فراہم کرے گا۔ منصوبےسے کراچی اور بلوچستان کے ساحل پر بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم ہوں گی ۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہونے میں مددحاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی و غیر ملکی بزنس کمیونٹی کی دلچسپی میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ امید کرتا ہوں منصوبہ جلداز جلد مکمل ہو تاکہ پاکستان کا بہتر امیج سامنے آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top