جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

01 دسمبر, 2023 11:47

نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ15روزکیلئےپٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لٹر7روپے سستا کردیا گیا جس کے بعدہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے71 پیسے مقرر کر ر دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت281 روپے 34 پیسے برقرار رہے گی ۔

اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کی کمی کردی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے کردی گئی ہے،جبکہ لایٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 52 پیسے کی کمی کے بعد لایٹ ڈیزل آئل کی نئی فی لٹر قیمت 175 روپے 93 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

یہ پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top