جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا گندم اور آٹے سے متعلق بڑا فیصلہ

13 جولائی, 2024 08:20

وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت کو روکنے کے لیے حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر فوری پابندی عائد کی ہے۔

وزارت تجارت نے ان اقدامات کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکام نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی مہنگائی کو روکنے اور ملک کے اندر وافر سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے کیے گئے ہیں۔

گندم کی درآمدات کو محدود کرکے حکومت کا مقصد مقامی منڈیوں کو مستحکم کرنا اور مقامی پروڈیوسروں کی مدد کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آٹے کی برآمدات پر پابندی کا مقصد قلت کو روکنا اور مقامی صارفین کے لیے مناسب اسٹاک کی سطح کو برقرار رکھنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top