جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت کا بجلی کی پیداواری قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ

30 جنوری, 2024 14:28

نگراں حکومت نے بجلی کی پیداواری قیمت میں کمی کیلئے توانائی ڈویژن کو معاہدوں میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

ونڈ پاور پلانٹس کے بعد پن بجلی اور گیس پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی  کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاور ڈویژن کو معاہدوں میں ترمیم کیلئے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

مذاکراتی کمیٹی آئی پی پیز مالکان کے ساتھ مذاکرات سے نئے معاہدوں کا ڈرافٹ تیار کرے گی۔

کابینہ کمیٹی نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ تحقیقات کے دوران لاگت زائد ظاہر کرکے زائد ٹیرف کا حصول ثابت ہوچکا لہٰذا سمری میں مذاکراتی کمیٹی اور ٹی او آرز شامل کرکے منظوری حاصل کی جائے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 14 ونڈ پاور پلانٹس کے مالکان کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں پہلے ہی روکی جا چکی ہیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔

ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کرانے کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جسے شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کرانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کمپنیوں پر 8 سال میں کتنے ارب کے جرمانے ہوئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top