ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حکومت کا بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون, 2024 12:58

وفاقی حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا جب کہ مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر داخلہ کا پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹس کی تاخیری پر نوٹس

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا جب کہ ان افراد کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top