جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کوہ مری کا مزہ اگر سندھ میں لینا ہو تو گورکھ ہل اسٹیشن چلے آئیں

29 اپریل, 2019 11:29

سندھ: کوہ مری گورکھ ہل اسٹیشن قدرتی طور پر ایک شاہکار ہے۔ چاروں طرف خوبصورت پہاڑیاں اور پہاڑیوں پر ہریالی ایسی کہ دل باغ بہار ہوجائے۔ گورکھ ہل اسٹیشن کی قدرتی طور پر اونچائی 5689 فوٹ پر ہے۔

اس خوبصورت وادی کی ٹھنڈک اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں۔

سندھ حکومت نے گورکھ ہل اسٹیشن کو ایک اتھارٹی کا درجہ دیکر ایم این اے رفیق جمالی کو چیئرمین مقرر کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت نے اس مقام کو بہتر بنانے کیلئے جو انتظامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

یہاں سیاحوں کی رہائش، ہوٹلز اور ویو پوائنٹس شامل ہیں۔ مگر راستوں کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش اس وقت بھی موجود ہے۔

گورکھ ہل اسٹیشن کو آنے والے راستوں کو بہتر بناکر اس مقام کو مزید خوبصورت بنایا جائے۔ تاکہ ملک بھر کے ساتھ دنیا بھر کے سیاح یہاں آکر قدیم سندھ کی سیاحت سے لطف اندوز ہوسکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top