جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طالبان کی افغان حکومتی عہدیداروں کے ای میل تک پہنچنے کی کوشش گوگل نے ناکام بنادی

04 ستمبر, 2021 14:04

لندن : طالبان نے سابق افغان حکومتی عہدیداروں کے ای میل اکاؤنٹس تک پہنچنے کی کوشش ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان سابق افغان حکومتی عہدیداروں کے ای میل اکاؤنٹس تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر گوگل نے افغان حکومت کے لاتعداد ای میل اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے، تاہم خبر کی تصدیق نہ ہوسکی۔

سابق افغان حکومت کے ایک عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبان نے گذشتہ ماہ ان سے کہا تھا کہ وہ اس وزارت کے سرورز پر موجود ڈیٹا کو محفوظ کریں، جس کے لیے وہ کام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجشیر کو فتح نہیں کیا جاسکا، ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے : باغی گروپ

عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر میں ایسا کرتا ہوں تو وہ سابقہ وزارت کے ڈیٹا اور سرکاری مواصلات تک رسائی حاصل کر لیں گے۔ طالبان کے اس حکم کی تعمیل نہیں کی اور اب وہ روپوش ہیں۔

واضح رہے کہ کابل کے صدارتی محل سمیت کئی افغان حکومتی اداروں نے سرکاری معاملات کے لیئے گوگل کے ای میل کو استعمال کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top