جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

18 جولائی, 2024 14:54

پاکستان میں سونے کی قیمت ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کے بڑے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند  ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ یکدم 5000 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 54 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2900 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز سونے کے نرخ دستیاب نہیں تھے جب کہ محرم الحرام کی تعطیلات کی وجہ سے منگل اور بدھ کو مارکیٹیں بند رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

دوسری جانب جمعرات کو سونے کے بین الاقوامی نرخ میں اضافہ ہوا ہے، دن کے دوران 60 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2،470 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top