ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

27 مئی, 2024 19:20

پاکستان میں مسلسل 5 روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 447 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2800 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں 10 ڈالر اضافے کے بعد سونا نرخ 2343 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے گھی کی قیمتوں میں کمی کردی

دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top