جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

29 جولائی, 2024 15:16

عالمی اور مقامی مارکیتوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کے  اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کا نرخ بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں تیل و گیس کے اہم ذخائر دریافت

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر بڑھ کر 2390 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top