جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

02 اگست, 2024 14:32

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ آج یکدم 2400 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے بھاؤ 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2057 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 2900 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ منڈی میں دن کے دوران 26 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کا نرخ 2458 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top