جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

04 جولائی, 2024 15:29

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ یکدم ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 2850 روپے پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کا نرخ 800 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں 10 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2355 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top