جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا

06 جولائی, 2024 15:48

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1740 اضافے کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 247 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 50 روپے بڑھ کر 2900 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایئر کنڈیشن، فریج سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں آج ٹریڈنگ کے دوران 24 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ 2388 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top