جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

15 اگست, 2024 14:54

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 300 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 256 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 20 ہزار 680 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے یومِ آزادی کی وجہ سے ملک کا صرافہ بازار بند تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 4 ڈالر کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2454 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top