جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی

30 جولائی, 2024 16:50

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد منگل کو سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں فی تولہ سونے میں کتنا اضافہ ہوا؟

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 388 ڈالر رہی۔

دوسری جانب 24 قیراط چاندی کا نرخ بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451 روپے پر مستحکم رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top