جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

19 جولائی, 2024 14:25

پاکستان میں فی تولہ سونے مہنگا ہوتے ہی ایک بار پھر سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا یکدم 3000 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار  روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2572 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2850 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 55 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد سونے کا نرخ 2415 فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top