جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا

13 اگست, 2024 15:27

پاکستان میں گزشتہ روز قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1029 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کونسی گاڑی کتنی فروخت ہوئی؟ اعداد وشمار جاری

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 19 ڈالر اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2458 فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top