جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

11 ستمبر, 2023 11:00

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستوری جاری ہے ،صرف ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 88 ڈالر سے بڑھ کر 93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، ڈالر کی قیمت کم نہ ہوئی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی میں خام تیل کی قیمت میں 2742روپے فی بیرل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں فی بیرل خام تیل کی قیمت 25 ہزار 344 روپے بنتی تھی،16 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ملک میں تیل اورگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیا گیا۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصدزیادہ ہے۔

 یہ پڑھیں : بجلی، پیٹرول کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top