مقبول خبریں
روسی حملے کا خطرہ، جرمن ائیر لائن کا پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
روسی حملے کے خدشہ کی وجہ سے جرمن ائیرلائن نے یوکرین کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر جرمن ائیرلائن نے یوکرین کے لیے پروازیں روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
جرمن ائیرلائن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پیر سے فروری کے آخر تک یوکرین کے لیے پروازیں معطل رہیں گی، روس یوکرین پر کچھ دنوں میں حملہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا : جو بائیڈن
دوسری جانب یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر جرمنی نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر