جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جرمن امدادی گروپ نے روس کو جی 20 سے نکالنے کی مخالفت کردی

01 اپریل, 2022 10:17

نیو یارک : جرمن امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ جی 20 سے روس کو نکالنے سے دنیا بھر میں خوراک کے بحران میں اضافہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق، فروری میں یوکرین پر روس کے حملے سے پوری دنیا میں خوراک کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے کچھ حصوں میں بنیادی فصلوں کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

جرمن امدادی گروپ ویلتھنگر ہیلف کے سربراہ نے بتایا کہ 20 بڑی معیشتوں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے گروپ سے روس کو نکالنے سے یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے عالمی خوراک کے بحران کو حل کرنے کی کوششیں سست پڑ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے ایٹمی پلانٹ چرنوبل کا قبضہ یوکرین کے حوالے کردیا

انہوں نے کہا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے گندم پیدا کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک، روس کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، روس پر پابندیاں اور سب کچھ ہونے کی ضرورت ہے، لیکن انسانی ہمدردی کی صورت حال میں جیسا کہ آج ہمارے پاس ہے، مواصلات کی کھلی لائن ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس کو جی 20 سے نکال دینا چاہیے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت، چین اور جی 20 کے کئی دیگر اراکین کی جانب سے اس کی مخالفت کے باعث ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top