جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلسطینوں کی نسل کشی جاری :اسرائیل کا فضائی کے بعد بڑی زمینی کارروائی کا اعلان

11 اکتوبر, 2023 12:16

غزہ کے کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر تے ہوئے3 لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس تبدیلی چاہتی ہے، اسے تبدیلی ملے گی۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ پر فضائی حملے کے بعد زمینی کارروائی بھی کریں گے،علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں آج صبح حماس کے 80 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلاک 14 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے جبکہ حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں اب تک 12 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زخمیوں، اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ایئر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے امریکی حمایت اور مدد پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مشترکہ دشمن جانتے ہیں کہ ہماری فوجوں کے درمیان تعاون پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور یہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

یہ پڑھیں : لبنان کے بعد شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top