جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عام انتخابات : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

22 دسمبر, 2023 10:12

 

عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
امیدوار شام ساڑھےچار بجے تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کو جمع کرا سکتے ہیں،امیدواروں کی  ابتدائی فہرست 23 دسمبر کوآویزاں کی جائے گی۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے644 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیےہیں، جبکہ 121 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےہیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پر 1883امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیےہیں جبکہ30صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 304 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16نشستوں کیلئے 50امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں کیلئے 199امیدواروں نے کاغذات جمع کرا ئےہیں،قومی وصوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے 19امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائےہیں۔
خواتین کیلئے صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےہیں جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 4امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائےہیں۔
جبکہ اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں پر 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےہیں۔

یہ پڑھیں:الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے پر غور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top