جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عام انتخابات کیس حکم نامہ ، پی ٹی آئی دور میں قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ غیر آئینی تھا: چیف جسٹس

03 نومبر, 2023 15:03

 

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نےانتخابات سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ہے ،جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ غیر آئینی تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ 2 نومبر کی ملاقات کے بعد انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا گیا ، قومی اسمبلی وزیراعظم کی ایڈوائس پر 9 اگست کو تحلیل ہوئی ، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے، کسی ایڈووکیٹ جنرل نے انتخابات کی تاریخ پر اعتراض نہیں کیاہے۔

صدر مملکت نے خط میں لکھا الیکشن کمیشن مشاورت کر کے تاریخ کا اعلان کرے،صدر کے خط پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ تاریخ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ یا کسی اور عدالت کا نہیں،بلکہ سپریم کورٹ کا تاریخ دینے کے معاملے میں کوئی کردار نہیں،صدر مملکت ملک کا اعلیٰ عہدہ ہے، حیرت ہے صدر مملکت اس نتیجے پر کیسے پہنچے، صدر مملکت کو اگر رائے چاہیے تھی تو 186آرٹیکل کے تحت لے سکتے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی نے بھی آئینی شق کا حوالہ نہیں دیا، اس نقطے پر بحث پھر کبھی کریں گے۔

 

 

دوسری جانب چیف جسٹس نے کہا کہ تمام ایڈووکیٹ جنرلز کمرہ عدالت میں موجود ہیں؟کسی کو انتخابات کی تاریخ پر اعتراضات تو نہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرلز نے جواب دیا کہ انتخابات کی تاریخ پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

حکم نامے کے مطابق وقت آ گیا ہے ہم نہ صرف آئین پر عمل کریں بلکہ ملکی آئینی تاریخ کو دیکھیں ،آئینی خلاف ورزی کا خمیازہ ملکی اداروں اور عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، عدالتوں کو ایسے معاملات کا جلد فیصلہ کرنا پڑے گا ۔

حکم نامے میں کہا کہ قومی اسمبلی اس وقت تحلیل ہوئی جب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آئی ،وزیراعظم کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار نہیں تھا ،اس وقت کے وزیراعظم نے اسمبلی تحلیل کر کے آئینی بحران پیدا کر دیا تھا۔

حکم نامے میں کہاگیا کہ پی ٹی آئی حکومت میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر از خود نوٹس لیا،سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ کیا پی ٹی آئی دور میں قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ غیر آئینی تھا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اس وقت کے وزیر اعظم اور صدر مملکت نے جو کیا وہ ان کے اختیار میں نہیں تھا،اس فیصلے میں 2 ججز نے صدر مملکت کے نتائج پر بات کی،فیصلے میں کہا گیا عوامی منتخب نمائندوں کو عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔

یہ پڑھیں : عام انتخابات کا فیصلہ: چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کو میٹنگ منٹس پر صدر کے دستخط لینے کی ہدایت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top