جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انشاءاللہ! غزہ دشمن کی عسکری اور سیاسی قیادت کا قبرستان بنے گا: حماس

01 نومبر, 2023 11:09

 

حماس نے آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل مزید یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حماس کےعسکری ونگ القسام کےترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل متعدد یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے۔

حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی زمینی حملہ ہوا، ہم نے تمام محاذوں سے جوابی کارروائی کی، صہیونی دشمن نے چند دن پہلے کئی مقامات پر زمینی حملے شروع کیے تھے، حملے کا پہلا علاقہ غزہ کے شمال مغرب، دوسرا مشرق میں غزہ کی پٹی کا مرکز جبکہ حملے کا تیسرا علاقہ غزہ کے جنوب مشرق اور بیت حنون شہر کے آس پاس کا ہے۔

یہ پڑھیں : حماس نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کرلیا

ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم اب بھی قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف ہیں، ہم نے اب تک 22 فوجی گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیار کے فائر سے تباہ کیا، ہم منصوبے کے مطابق اسرائیل پر میزائلوں سے حملے جاری رکھیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں جاری ہیں، ہمارے پاس اب بھی بہت سے منصوبے ہیں، انشاءاللہ، غزہ دشمن اور اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اسرائیل کے دیگر رہنما جنگ کے اختتام پر گھٹنے ٹیکیں گے،غزہ کی جنگ اسرائیل کا سیاسی خاتمہ ہو گی۔

ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو فخر کرتا ہے اس نے ایک خاتون قیدی کو رہا کرایا، نیتن یاہو کو دوسرے قیدی کی رہائی کیلئے 20 سال درکار ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top