جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ: شہداء کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے کا نظام معطل، اب گنتی ممکن نہیں

15 نومبر, 2023 11:16

غزہ میں اسپتالوں کا نظام تباہ ہو گیا جس سے وہاں موجود زخمی اور بیمار فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد کا ریکارڈ رکھے جانے کا عمل رک گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں صورتِ حال سنگین ہو گئی ہے،شمال میں 30 میں سے صرف ایک الاحلی بیپٹسٹ اسپتال فعال ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ الاحلی بیپٹسٹ اسپتال میں 500 مریضوں کے لیے 3 سرجنز موجود ہیں۔

گزشتہ روز غزہ کے الشفا اسپتال میں موجود 170 سے زائد لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اس جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پڑھیں :اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہوگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top