جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزارت صحت غزہ نے الشفا اسپتال میں سرنگ کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا

20 نومبر, 2023 11:46

 

وزارت صحت غزہ نے الشفا اسپتال میں سرنگ کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ا لشفا ہسپتال کے نیچے 55 میٹر لمبی سرنگ تلاش کرلی ہے اپنے دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے اس نے سرنگ کی ویڈیو بھی شائع کی ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر وزارت صحت غزہ نے سرنگ کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں 8روز سے اسپتال میں ہوں اور ابھی تک ایسا کچھ نہیں ملاہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج طبی عملے اور فلسطینیوں کو اسپتال سے نکال رہی ہے،تاہم الشفا اسپتال سے 31 نومولود بچوں کو نکال کر جنوبی غزہ میں امارات کے فیلڈ اسپتال پہنچا دیا گیا، 250 سے زیادہ مریض اور 25 ہیلتھ ورکرز اب بھی اسپتال میں محصور ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ غزہ میں طبی سہولیات،عملے پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

 

دوسری جانب حماس ترجمان کے مطابق اسرائیل فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی میں تیزی لارہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نقل مکانی کو تیز کرنے کیلئے مظالم ڈھارہا ہے، امریکی انتظامیہ کو غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی حمایت واپس لے لینی چاہیے۔

تاہم حماس نے رفح کراسنگ کی راہداریوں کو کھولنے کیلئے مطالبات دہرائےہےاور کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کے جنگی مجرموں پر مقدمہ چلانا چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت 44 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد12 ہزار ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کی درندگی :آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں بچا ، الشفا اسپتال انتظامیہ کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top