جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ: القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی شدید بمباری، شہدا کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ گئی

10 نومبر, 2023 11:31

 

گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیل نے غزہ پر 20 بڑے حملے کئے ہیں، اس بمباری میں اسرائیلی طیاروں نے اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

اس بمباری کے نتیجے میں  250 فلسطینی شہید جب کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

دوسری جانب اسرائیل کے مغربی کنارےپرحملے کے نتیجے میں 19فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق اسپتال میں عملہ، مریض اور 14 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد موجود ہیں۔

العودہ اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے، اس بمباری سے عملے کے لوگ زخمی اور اسپتال کی سہولتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق شفا کمپلیکس زچگی اسپتال پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بم باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہید اور 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب نابلس کے مشرق میں عسکر کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا قابض فوج سے تصادم ہوا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللّٰہ کے شمال میں الجلازون کیمپ اور بیت اللحم میں عدہ کیمپ پر دھاوا بولا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے انڈونیشیا اسپتال کے اطراف بھی بم باری کی اور اسپتال کے سامنے رہائشی اپارٹمنٹس کو بھی نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ شمالی غزہ میں جاری لڑائی میں گزشتہ رات ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا تھا۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کا غزہ میں روزانہ چار گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top