جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ جنگ بندی؛ فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

15 اگست, 2024 14:00

غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کیساتھ غزہ جنگ بندی کے معاملے پر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے سابقہ موقف پر قائم ہیں، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجوں کو انخلا، ناکہ بندی کا خاتمہ، کراسنگ کو دوبارہ کھولنا، غزہ کی تعمیر نو اور غزہ کے قیدیوں کے تبادلہ اولین ترجیع ہے۔

جنگ کے بعد کی پیش رفت ایک مکمل طور پر فلسطینی قومی مسئلہ ہے، جس پر فلسطینیوں کے درمیان مکمل طور پر قومی گول میز کانفرنس پر بحث کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ جنگ بندی کے مذاکرات اور غزہ کے قیدیوں کے تبادلے کا نیا دور آج جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں قطری، مصری اور امریکی ثالثوں اور صیہونی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی موجودگی میں ہوگا

مزید پڑھیں: ڈاکیہ محمد دیف کی شہادت کا ذمہ دار؟ اہم انکشافات

دوسری جانب حماس اس سے پہلے اعلان کرچکی ہے کہ وہ ان مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گی کیونکہ وہ 2 جولائی کو پیش کی گئی تجویز کا حوالہ دیے بغیر مذاکرات کی بحالی کے خلاف ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top