جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ جنگ بندی سے ایران کو اسرائیل پر حملے سے روکا جا سکتا ہے، امریکی صدر

14 اگست, 2024 08:37

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے ایران کو اسرائئیل کے خلاف کارروائی سے روکا جا سکتا ہے۔

نیو اورلینز میں میڈیا سے گفتگو میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ غزہ میں صورتحال معمول پر آنے سے ایران اسرائیل کے خلاف کارروائی کے فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ مذاکرات مشکل ہو رہے لیکن وہ اس معاملے میں ہمت نہیں ہار رہے ہیں۔

جو بائیڈن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی نہ کرنے کے مغربی ممالک کے مطالبے کو مسترد کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے گزشتہ روز مغربی ممالک کی جانب سے تحمل برتنے کے مطالبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ادھر امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے خطے کی صورتحال معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایران کا اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا مغربی مطالبہ ماننے سے انکار

ایران اسرائیل پر کب حملہ کرے گا؟ امریکا نے بڑی پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ امریکا نے ایک اور بیان میں پیشگوئی کی تھی کہ ایران رواں ہفتے اسرائیل پر حملے کرسکتا ہے۔

امریکا نے اسرائیل کی حمایت میں خطے میں ایک طیارہ بردار جنگی بحری جہاز اور ایک گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کی ہے۔

اس سے قبل واشنگٹن نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی تھی جس میں ایف 15 لڑاکا طیارے اور تقریبا 33 ہزار ٹینک کارتوس شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top