جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کیس، مفرور مرکزی ملزم گرفتار، بیویاں بھی ملوث

08 جولائی, 2021 13:38

کراچی : 13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کیس میں مفرور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے کیس میں مفرور ملزم عادل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت حسین سولنگی نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں : زیادتی کی وجہ خواتین کے کپڑے نہیں بلکہ مرد کا ذہن ہے

پولیس نے چالان میں زیادتی کے دفعات بھی شامل کرلئے تھے۔ لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں ملزمان کی بیویوں کے بھی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمہ بخت زیباز اور لیلہ کو بھی کیس میں نامزد کردیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اور گرفتار ملزمان کے بھی ڈی این اے نمونے لیبارٹری بھیج دیئے۔ کیس میں ملزم انتظار اور اسفندیار پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top